کراچی : این اے 246 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں رینجرز نے پریذائڈنگ آفیسر کو جعلی ووٹ ڈالنے کے الزام میں گرفتار کرکے تین ماہ کی سزا سنادی۔
تفصیلات کے مطابق این اے 246 کے علاقے کریم آباد میں واقع دہلی اسکول میں قائم پولنگ اسٹیشن کے پریذائڈنگ افسر سید ماجد علی کو پاکستان تحریک انصاف کے لئے جعلی ووٹ ڈالنے کے جرم میں گرفتار کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ پریذائڈنگ افسر تحریک انصاف جے امیدوار عمران اسمعیل کے حق میں جعلی ووٹ دال رہا تھا۔
این اے 246 میں ضمنی انتخابات کے موقع پر رینجرز کے ونگ کمانڈر کو مجسٹریٹ کے اختیارات دئیے گئے ہیں، جنہیں استعمال کرتے ہوئے سید مجید علی کو موقع پر پان ہزار رپے جرمانہ اور تین ماہ کی سزا سنا دی ہے۔
دوسری جانب ریحان احمد نامی شخص جو کہ ووٹ کاسٹ کررہا تھا اسے پانچ مہ کی سزا سنادی گئی ہے۔
ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی جاسکی ہے کہ سید مجید علی کا تعلق کس جماعت سے ہے لیکن انہیں تحریک انصاف کے حق میں بوگس ووٹ ڈالتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔