اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

ایپل کو تاریخ کے سب سے خطرناک وائرس کا سامنا

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : ایپل کمپنی کے ڈیجیٹل آلات ، خصوصاً آئی فون ، آئی پیڈ اور میک کمپیوٹروں کو ایک نیا خطرنا ک وائرس حملے کا نشانہ بنا رہا ہے ۔

انٹرنیٹ سکیورٹی کے تجزیہ کاروں کے مطابق یہ ایپل کے ڈیجیٹل آلات پر وائرس کا سب سے بڑا حملہ ہے۔ اس وائرس کا نا م وائر لرکر بتایا گیا ہے اور یہ میک کمپیوٹر اور اںکے علاوہ ان ایپل فونز اور ٹیبلٹ کمپیوٹروں کو بھی نشانہ بناتا ہے، جو آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم کو استعمال کرتے ہیں، جب انہیں یو ایس بی کیبل کے ذریعے کونیکٹ کیا گیا ہو ۔

یہ وائرس آپریٹنگ سسٹم کو نشانہ بنانے کے بعد فائلز اور ضروری معلومات کرپٹ کرنے کے علاوہ چوری بھی کر سکتا ہے، میک کمپیوٹروں سے یو ایس بی کیبل کے ذیعے جوڑے گئے اور آئی فون اس وائرس سے بڑے پیمانے پر متاثر ہو رہے ہیں ۔

تاحال اس کا زیادہ تر اثر چین میں دیکھا گیا ہے لیکن تیزی سے دیگر ممالک میں بھی پھیلنے کا بھی خطرہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ ایپل نے اس وائرس سے متاثرہ 400ایپس کو بلاک کردیا ہے اور صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ صرف کمپنی کی طرف سے دستیاب کی گئی ایپس کو ڈاﺅن لوڈ کریں ۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں