site
stats
انٹرٹینمںٹ

ایکشن ،کامیڈی سے بھرپور فلم ہاٹ پرسوٹ کے پہلے ٹریلرکی دھوم

ہالی ووڈ: نئی ایکشن اور کامیڈی سے بھر پور فلم ہاٹ پرسوٹ کے پہلے ٹریلر نے دھوم مچادی۔

کامیڈی سے بھرپور فلم ہاٹ پرسوٹ میں خاتون پولیس افسر منشیات فروشوں کے خلاف سرگرم ہے، اس میں وہ ایک ڈرگ ڈیلر کی بیوی کی مدد حاصل کرتی ہے۔

خاتون پولیس افسر ایک بڑی ڈیل ہونے سے روکنے میں کامیاب ہوتی ہے یا نہیں یہ تو فلم دیکھ کر ہی پتہ چلے گا۔

فلم کی کاسٹ میں صوفیہ ورگر، ریس ویٹر، مائیکل موسے اور جوڈی لیئین شامل ہیں، ایکشن، ایڈونچر اور تھرل سے بھر پور فلم میں ہلے پھلکے طنزو مزاح کا تڑکہ بھی لگا ہوا ہے۔

فلم آٹھ مئی کو سینما گھروں کی زینت بنا دی جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top