لاہور: پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پراے آروائی نیوزکے صحافی ارشاد مستوئی ودیگرصحافیوں کے قتل کے خلاف ملک بھرکی طرح لاہورمیں بھی مظاہرہ کیا گیا۔
پی ایف یوجے کی قیادت نے اے آروائی نیوز کے نمائندہ ارشاد مستوئی کے کوئٹہ میں بہیمانہ قتل کی شدیدمذمت کرتے ہوئے ان کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرے کا مطالبہ کیااوراسلام آباد میں صحافیوں پر تشددکو ریاستی دہشت گردی قراردیا۔
پی ایف یوجے کے صدرراناعظیم نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں صحافیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے ذمہ دارمیر شکیل الرحمان ہیں اگر انہوں نے ملک دشمنی کی روش نہ چھوڑی تو ان کے گھر اوردفاترکے سامنے مظاہرے کریں گے۔
پی ایف یو جے کے مظاہرے میں صحافیوں کے علاوہ سول سوسائٹی سیاسی جماعتوں اور ٹرانسپورٹ یونین کے کارکنوں نے بھی شرکت کی۔