The news is by your side.

Advertisement

اے آروائی نیوز کو کھولنے کا لیٹر آج جاری ہوگا

اسلام آباد: اے آروائی نیوز کو کھولنے کا لیٹر آج جاری کر دیا جائے گا، وزارت اطلاعات اور پیمرا حکام نے صحافتی تنظیموں کو یقین دہانی کرادی ہے۔

پی ایف یو جے اور راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹ ایسوسی ایشن اور پیمرا حکام کے درمیان ایک ملاقات میں پیمرا حکام اور وزارت اطلاعات نے صحافی تنظیموں کو اے آروائی نیوز کو کھولنے کا نوٹیفیکیشن آج جاری کرنےکی یقین دہانی کرادی ہے۔

ملاقات میں پی ایف یو جے کے رہنما افضل بٹ کا کہنا تھا کہ کیبل آپریٹرز کو چینلز کے نمبر سیٹ کرنے کا قانونی حق حاصل ہے جبکہ کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن کے خالد آرائیں کا کہنا تھا کہ اے آروائی نیوز کی سزا کی مدت کئی روز پہلے پوری ہوچکی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں