The news is by your side.

Advertisement

اے آ ر وائی نیوز کا لائسنس معطل کرنا غیرمنصفانہ فیصلہ ہے، طاہر القادری

اسلام آباد: ڈاکٹر طاہر القادری نے اے آر وائی نیوز کا لائسنس معطل کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیمرا کا غیرآئینی فیصلہ آزادی صحافت کاگلاگھونٹنےکےمترادف ہے۔

اے آروائی نیوزسے خصوصی بات چیت میں ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ اے آ ر وائی نیوز کا لائسنس معطل کرنا غیرمنصفانہ فیصلہ ہے، ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھاکہ حق کی آوازکودبانے کا فیصلہ بہترنہیں ہوگا، اس فیصلے پر عوام میں تشویش پائی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی اے ٹی اور پوری قوم اس فیصلے کی مذمت کررہی ہے، اےآروائی نیوزکو بولنےکاحق نہیں دیاگیا، ڈاکٹرطاہرالقادری کا کہنا تھا کہ اے آروائی نیوز کو حق کی آواز بلند کرنے کی سزا دی گئی،اے آروائی نیوز نے کرپشن کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کی ،اورکسی کوبغیرسنےسزانہیں دی جاتی،انہوں نے کہا کہ اےآروائی کاقصوریہ ہےاس نےکرپشن کےخلاف آوازبلندکی،مبشر لقمان ہمیشہ دلائل کےساتھ بات کرتےہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں