تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

اے ٹی ایم میں چوری کرنا ’بہرے‘ شخص کو مہنگا پڑ گیا

بھارت میں اے ٹی ایم میں چوری کرنا بہرے شخص کو مہنگا پڑ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر نظام آباد کے پدمااونگر میں اے ٹی ایم میں چوری کرنے والا بہرا شخص الارم بجنے کی وجہ سے پکڑا گیا۔

بلدیہ میں صفائی کا کام انجام دینے والا آؤٹ سورسنگ ملازم سنیل مقامی طور پر ایس بی آئی اے ٹی ایم میں چوری کی غرض سے داخل ہوا اور اے ٹی ایم مشین کھولنے کی کوشش کی اس دوران الارم بج گیا۔

سنیل کو بہرا ہونے کی وجہ سے الارم کی آواز سنائی نہٰں دی، الارم بجنے پر مقامی افراد کو اے ٹی ایم میں چوری کا شبہ ہوا۔

مقامی افراد نے پولیس کو اس واردات کی اطلاع دی، پولیس اے ٹی ایم مشین پر پہنچی تو تب بھی ملزم اے ٹی ایم کھولنے میں مصروف عمل رہا۔

پولیس نے سنیل کو حراست میں لے کر چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چین میں اے ٹی ایم چور جیسے ہی چوری کے لیے اندر گیا تھا تو دروازہ اچانک لاک ہوگیا تھا جس کے بعد اس نے اسے کھولنے کی کوشش کی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم یہ بھول گیا کہ اپنا بچاؤ کیسے کرنا ہے وہ دروازہ کھولنے کی سرتوڑ کوشش کرتا رہا لیکن ناکام رہا۔

 اس دوران اے ٹی ایم کا الارم مسلسل بجتا رہا، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا تھا، تاہم ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -