پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

جدہ میں ٹینکر گاڑیوں پر الٹ گیا، 2 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب میں تیز رفتار واٹر ٹینکر بے قابو ہوکر گاڑیوں پر الٹ گیا، خوفناک ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

سعودی خبر رساں ادارے سبق نیوز کے مطابق سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ کے کنگ عبدالعزیز روڈ پر رونما ہونے والے خوفناک ٹریفک حادثے نے دیکھنے والوں کے رونگٹے کھڑے کردئیے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ارضیہ چوک کے قریب واٹر ٹینکر تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گیا جس کی زد میں تین گاڑیاں آگئی۔

ٹینکر الٹنے کے باعث دو افراد گاڑیوں میں دب کر موقع پر بھی ہلاک ہوگئے جبکہ پانچ افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ٹینکر الٹنے کے باعث گاڑیوں بری طرح دب چکی تھی جس کے باعث زخمیوں کو گاڑی کی باڈی کاٹ کر نکالنا پڑا۔

واضح رہے کہ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل حائل میں ایک خوفناک حادثے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہو گئے تھے جن میں 4 پاکستانی تارکین بھی شامل تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں