باکمال لوگ لاجواب سروس : پی آئی اے کے پانچ جہاز گراؤنڈ -
The news is by your side.

Advertisement

باکمال لوگ لاجواب سروس : پی آئی اے کے پانچ جہاز گراؤنڈ

کراچی :  پی آئی اے میں شعبہ انجینئرنگ کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے تین ہفتوں میں پانچ طیارے گراؤنڈ کر دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن کے شعبہ انجینئرنگ کی غفلت ا ور لاپرواہی کی وجہ سے ادارے کو یومیہ لاکھوں روپے نقصان کا سامنا ہے۔

شعبہ انجینئرنگ کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے تین ہفتوں میں پانچ طیارے گراونڈ کئے جا چکے ہیں، ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن کے اے ٹی آر طیارے میں تربت ایئرپورٹ پر خرابی پیدا ہوئی جس کے باعث طیارہ گراونڈ کردیا گیا۔

تربت سے گوادر آنیوالی پروازپی کےون نائن ٹو اور گوادر سے کراچی آنیوالی پی کے فائیو زیرو ون خرابی کے باعث منسوخ ہوگئیں۔

اس کے علاوہ اے ٹی آر طیارہ سکھر ایئرپورٹ پر خرابی کے باعث روک لیا گیا۔ اس صورتحال کے باعث پروازیں کم ہونے سے مسافروں کی آمد ورفت کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں