جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

بجلی کی خرابی نے قومی ادارہ اطفال میں چار نومولود بچوں کی جان لے لی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ادارہ برائےاطفلال میں انتطامیہ کی مبینہ غفلت کےباعث چار نومولود بچوں کی ہلاکت کا واقعہ معمہ بن گیا، سیکریٹری صحت اور انتظامیہ نے بچوں کی ہلاکت کی تردید کی ہے۔

بچوں کی صحت کےقومی ادارے این آئی سی ایچ میں بجلی بند ہونےکے باعث انکوبیٹرمیں موجود چار بچوں کی مبینہ ہلاکت کا واقعہ معمہ بن گیا ہے،بجلی کی بندش سےآکسیجن نہ ملنےکےباعث دم گھٹنےسے انکوبیٹر میں بچوں کے انتقال کی خبر نشر ہوتےہی این آئی سی ایچ انتظامیہ جاگ گئی اور سب سے پہلےمیڈیا کا اسپتال میں داخلہ بندکیاگیا۔

ذرائع کےمطابق بجلی بند ہونےکےبعد اسٹینڈ بائی جنریٹرز موجود ہونےکے باوجود اسےبروقت نہیں چلایاگیا، جس سے انکوبیٹر میں آکسیجن کی فراہمی متاثر ہوئی، تیمار دار این آئی سے ایچ کے اندورونی ذرائع انکوبیٹر میں آکسیجن کی فراہمی متاثر ہونے سےدو بچوں کی ہلاکت بتارہے ہیں تاہم چار بچوں کے انتقال کرجانے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

- Advertisement -

ادھر این آئی سی ایچ کی انتظامیہ اور سیکریٹری صحت ایسےکسی واقعےکو تسلیم نہیں کررہے، ڈائریکٹر این آئی سی ایچ سیکریٹری صحت اقبال درانی کا اس بارےمیں کہناتھاکہ صرف ایک بچے کا انتقال ہوا ہے وہ بھی طبعی موت مرا ہے، این آئی سی ایچ میں پیش آنے والا یہ افسوسناک واقعہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔۔واقعہ کی شفاف تحقیقات اور ذمےداروں کا تعین بہرحال وزارت صحت کی ذمےداری بنتی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں