بجلی کی قیمتوں میں ردو بدل کا فیصلہ نہ ہوسکا -
The news is by your side.

Advertisement

بجلی کی قیمتوں میں ردو بدل کا فیصلہ نہ ہوسکا

اسلام آباد : بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے عوام کو مزید انتطار کرنا پڑے گا۔ نیپرا کی آج ہونے والی سماعت میں قیمتوں میں ردو بدل کا فیصلہ نہ ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں ردو بدل کی درخواست پر کی جانے والی نیپرا کی سماعت بے نتیجہ رہی ۔ اور ایک بار پھر بجلی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ نہ ہوسکا۔

ذرائع کے مطابق سی پی پی اے نے گدو اور نندی پور سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت کو درخواست میں شامل نہیں کیا تھا۔ نیپرا نے اب بجلی کی قیمتوں میں ردو بدل کے فیصلہ کے لئے انیس فروری کو سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں