منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

بحریہ ٹاؤن کا کم آمدنی والوں کے لئے مفت گھر کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض عوامی خدمت میں ہمیشہ ایک قدم آگے رہے، ان کے قابل فخر کارناموں میں ایک اور کارنامے کا اضافہ ہوگیا، انھوں نے کم آمدنی والوں کے لئے مفت گھر فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

چیئرمین بحریہ ٹاون ملک ریاض نے کم آمدنی والوں کے لئے مفت گھر دینے کا اعلان کردیا، اس گھر کے فارم مفت فراہم کئے جائیں گے تاہم اخبار میں شائع اشتہار میں فارم کی قیمت پانچ سو روپے بتائی گئی جو قطعی غلط ہے جبکہ ملک ریاض نے بھی اس بارے میں وضاحت کردی۔

ملک ریاض کا کہنا ہے کہ عوام مفاد پرستوں ہوشیار رہیں ۔ابھی فارم پرنٹ ہی نہیں ہوئے تو فروخت کیسے ہونے لگے۔

انہوں نے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت غریبوں کو مفت گھر بحریہ ٹاؤن کراچی میں دیئے جائیں گے، بحریہ ٹاون کی مفت گھر اسکیم کے تحت ماہانہ بیس ہزار روپے سے کم آمدنی والوں کیلئے ایک ہزار فلیٹ فراہم کئے جائیں گے۔

اس کے علاوہ ہر خاندان کے لئے علاج مفت ہوگا اور ایک بچے کی پڑھائی کا خرچہ بھی بحریہ ٹاون اٹھائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں