ہفتہ, جنوری 24, 2026
اشتہار

برسلز: یونان کے بیل آوٹ پیکج پر یورو زون کا ہنگامی اجلاس

اشتہار

حیرت انگیز

ایتھنز : یونان کے بیل آؤٹ پیکج پر یورو زون کے ہنگامی اجلاس میں یونان کے یورپ سے عارضی انخلاء سمیت مختلف تجاویز پر غور کیا گیا ۔

یونان کوعالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے قرض کی عدم عدائیگی پر نادہندہ قرار دے دیا گیا ہے، بیلجئیم کے شہر برسلز میں یونان کے بیل آؤٹ پیکج پر ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا، جس میں یونان کے وزیرِاعظم نے تیسرے بیل آؤٹ پیکج پر یورپی سربراہان کے متفق ہونے پر معاہدے کی یقین دہانی کرائی تاہم اجلاس میں مختلف تجاویز پر غورکیا گیا۔

جرمن چانسلراینجلا مرکل نے یونان کےعارضی اںخلاء کی تجویز پیش کی تاہم تجویز پراتفاق نہ کیا جاسکا دیگر یورپی سربراہان نے یونان پر زور دیا ہے کہ اعتماد کی بحالی کے لیے یونانی حکومت فوری معاشی اصلاحات کرے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں