The news is by your side.

Advertisement

برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن خوش لباس شخصیات میں سرفہرست

برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے گزشتہ تین سال کی طرح اس سال بھی خوش لباس شخصیات میں سرفہرست رہنے کا اعزاز برقرار رکھا۔

وينيٹي فيئر ميگزين نے سال دو ہزار چودہ کے لئے خوش لباس افراد کی فہرست جاری کر دی ہے، جس ميں برطانوی شہزادی کیٹ میڈلٹن مسلسل چوتھے سال بھی سرفہرست ہیں ۔

دیگر خوش لباسوں میں آسکر ایوارڈ یافتہ کیٹ بلانشیٹ ، اور اداکارہ لوپیتا نیونگ بھی شامل ہیں، لوپیتا نیونگ کو پہلی بار خوش لباس افراد کی فہرست ميں جگہ ملی ہے جبکہ کیٹ بلانشیٹ کا نام فہرست میں دو سری بار شامل کیا گیا ہے۔

ہالی ووڈ اداکارہ ایما واٹسن ، مشیل ڈوکری نیل پیٹرک اور معروف موسیقار فیرل ولیم کو بھی انتہائی خوش لباس قرار ديا گيا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں