The news is by your side.

Advertisement

برطانوی گلوکارایلٹن جان کی ایڈز کیخلاف مہم چلانے کیلئے جان کیری سے ملاقات

واشنگٹن: برطانوی گلوکارایلٹن جان نےایڈز کے خلاف مہم چلانے کیلئے امریکی وزیرخارجہ جان کیری سے ملاقات کی، ایلٹن جان ایڈز فاؤنڈیشن کے تحت عالمی سطح پرایڈز سے آگاہی کیلئے ایک طویل عرصے سے خدمات پیش کررہے ہیں۔

ایلٹن جان نے ایڈز مہم پر کام کرنے کے لئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں ملاقات کی، جہاں انہوں نے ایڈز کے سدِباب کے لئے نئی حکمت عملی وضع کی۔

ایلٹن جان ایڈز مہم کے سلسلے میں فنڈ جمع کر نے کے لئے ایک خصوصی پروگرام منعقد کریں گے، جو امریکی چینل پر پانچ دسمبر کو نشر کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں