پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

برطانیہ کی شاہی ٹکسال نے تاریخی غلطی کردی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانیہ کی تاریخ کے اہم ترین دستاویز’میگنا کارٹا‘کو منظور ہوئے آٹھ سوسال مکمل ہونے پر2 پاؤنڈ کاسکہ جاری کیا ہےجس میں برطانوی تاریخ دان نےتاریخی غلطی کی نشاندہی کردی۔

میگنا کارٹا کے 800 سال پورے ہونے پر بنایا گیا سکہ

ڈاکٹرمارک مورس قرون وسطیٰ کی تاریخ کے ماہرہیں اوران کا کہنا ہے کہ شاہی ٹکسال نے سکہ ڈھالنے میں’اسکول کے بچوں‘والی غلطی کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ’میگنا کارٹا‘کی توثیق شہنشاہ جان نے 15جون 1215کو کی تھی اور اس مقصد کے لئے انہوں نے اپنی شاہی مہرکا استعمال کیا تھا لیکن سکے میں شہنشاہ جان کو دستاویزپرقلم سے دستخط کرتے دکھایا گیا ہے۔

ڈاکٹر مارک مورس – ماہرِ تاریخ

میگنا کارٹا ایک تاریخ سازدستاویز ہے جس کے تحت ٹیکس دہندگان کی نمائندگی ہونی چاہیے، شفاف عدالتی تحقیقات ہونی چاہئیں اور کوئی بھی ’قانون سے بالاتر‘نہیں حتیٰ کے شاہی خاندان بھی نہیں جیسے عوامی حقوق حاصل کیے گئے تھے۔

میگنا کارٹا کے 800 سال مکمل ہونے پرشاہی ٹکسال نے’جان برگ ڈھال‘نامی آرٹسٹ کو سکہ بنانے کی ذمے داری سونپی تھی۔

ڈاکٹر مورس جو کہ شہنشاہ جان اوران کےدور پرکئی کتابوں کے مصنف ہیں ان کا کہنا ہے کہ یہ سکہ تاریخی لحاظ سے غلط ہے۔ شہنشاہ جان کے ہاتھ میں’پرکا قلم‘دکھانا بالکل اسکول کے بچوں جیسی غلطی ہے۔

سکے کےدونوں رخ -غلطی کی نشاندہی

انہوں نے مزید کہا کہ قرونِ وسطیٰ کے شہنشاہ دستاویزات کی توثیق کرنے کے لیے شاہی مہرثبت کرتے تھے یا اپنے کسی سرکاری افسر سے مہر ثبت کراتے تھے لیکن ان میں سے کوئی بھی دستخط نہیں کرتا تھا ایسی کوئی بھی دستاویز منظرِ عام پرنہیں ہے۔

شاہی ٹکسال کی جانب سے شائع شدہ اعلامیہ
+ posts

سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں