برلن فلم فیسیٹول کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں -
The news is by your side.

Advertisement

برلن فلم فیسیٹول کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

جرمنی: برلن میں 65 ویں “گولڈن بئیر” ایوارڈ کا مقابلہ شروع ہو رہا ہے،  پینسٹھویں برلن فلم فیسٹیول کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں ہیں۔

برلن فلم فیسٹیول میں دنیا بھر سے شرکت کر نے والی چار سو بہترین فلموں کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے، فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ کا آغاز تئیس فلموں سے کیا جائے گا۔

جن میں ففٹی شیڈز آف گرے اور سینڈریلا جیسی فلمیں شامل ہیں، جنھیں شائقین کی بڑی تعداد نے سراہا ہے، فیسٹیول میں کل 72 ممالک سے 441 فلموں کی نمائش کی جائے گی ۔

برلن فلم فیسٹیول میں آخری بہترین 19 فلمیں “گولڈن بئیر” اور “سلور بئیر” ایوارڈوں کے لئے مقابلہ کریں گی، ترک ہدایتکار ایمینہ ایمل بالچی کی فلم ” میری سانس رُکنے تک” بھی فلم فیسٹیول کے “فورم” حصے میں نمائش کی جائے گی۔

چودہ فروری کو فیسٹیول جیتنے والی فلم کوگولڈن بیئر اعزاز سے نوازا جائے گا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں