بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

بغداد : داعش نے آئل ریفائنری کا کنٹرول واپس لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

بغداد: داعش کے انتہا پسندوں نے عراق کی آئل ریفائنری پر اپنا کنٹرول دوبارہ قائم کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بغداد کے علاقے بائجی ٹاؤن میں قائم ایک آئل ریفائنری جس پر وقتاً فوقتاً کئی سالوں سےکبھی سیکیورٹی فورسز اور کبھی داعش کے انتہا پسندوں کا قبضہ ہوتا ہے، آج کل میدان جنگ بنی ہوئی ہے۔

گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز کی جانب سے اس اعلان کے بعد کہ مذکورہ آئل ریفائنری کا انتظام ان کے کنٹرول میں ہے، داعش کے انتہاپسندوں نے اس پر دھاوا بول دیا۔

داعش کی جانب سے ہفتے کی رات تقریبا ً 8  بجے حملہ کیا گیا، جس میں خود کش آور گاڑیاں اور جدید اسلحہ سے لیس انتہا پسند شامل تھے۔

دونوں جانب سے فائرنگ کا سلسلہ دو سے ڈھائی گھنٹے تک جاری رہا، مقابلے کے بعد داعش نے سیکیورٹی فورسز کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا اور آئل ریفائنری کا کنٹرول داعش نے سنبھال لیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں