منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

بغداد: دھماکوں میں 45 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

بغداد: عراق میں تین کاربم دھماکوں میں بائیس فوجیوں سمیت پینتالیس افراد جاں بحق اوردرجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

بغداد میں ہونے والے خودکش کاربم دھماکے میں 16 افرادہلاک اور43 زخمی ہوگئے، دھماکا نئے بغداد کے کمرشل علاقے میں ہوا اوراس کی ذمےداری داعش نے قبول کی ہے۔

دوسرا دھماکا الزعفرانیہ میں پولیس چیک پوائنٹ ہوا جس میں حکام کےمطابق 16 فوجیوں سمیت 25 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

تیسرا خودکش کار بم دھماکہ منڈالی کی مصروف تجارتی شاہراہ پرہوا جس میں 08 فوجیوں سمیت 16 افراد ہلاک اٹھارہ زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ عراق میں داعش کے خلاف حکومت اور شیعہ ملیشیاؤں کی جانب سے کاروائیاں جاری ہیں جبکہ امریکہ کی جانب سے فضائی حملے بھی کئے جاتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں