The news is by your side.

Advertisement

بلاول بھٹو کے بیان پر سینیٹر بابر غوری کا شدید ردعمل

کراچی: ایم کیو ایم کے سینیٹر بابر غوری  بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر پھٹ پڑے انکا کہنا تھا کہ حق لے کر رہیں گے، سندھ میں تین نئےصوبےلازمی بنیں گے، بلاول کا بیان متصعبانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے، بلاول زرداری کس منہ سے کراچی کی بات کرتے ہے

ایم کیو ایم کے سینیٹر بابر غوری نے بلاول بھٹو کے بیان پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہو ئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں ہی سب سے زیادہ کراچی دشمنی کی گئی، پیپلز پارٹی نے اپنی دور حکومت میں کراچی کو کوئی وسائل نہیں دیئے۔

بابر غوری کا کہنا تھا کہ سندھ کی اسی فیصد متروکہ زمین کے مالک ہم ہیں اور ہم اپنا حق لیکر رہیں گے، بلاول بھٹوکو چاہئے کہ وہ تاریخ کا مطالعہ کریں اور جذباتیت سے گریز کریں ۔

اس سے قبل لاڑکانہ میں دیوالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سندھ کو تنہا نہیں چھوڑے گی،  کراچی میں بھی لبرل فاشسٹ اپنی ذاتی اور سیاسی فائدے لینے کے لئے ضیاء کے قانون کو سندھیوں کے خلاف استعمال کرتے رہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کراچی سندھ کا تاج ہے اور  منی پاکستان ہے،اس موقع پر انھوں نے مردیسوں مردیسوں کراچی نہ دیسوں کا نعرہ بھی بلند کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں