پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

بندرنے سیاح سے کیمرہ چھین کر’’سیلفی‘‘ بنالی

اشتہار

حیرت انگیز

ایک برطانوی سیاح کے ساتھ دلچسپ واقعہ پیش آیا جب وہ ایک بزرگ بندرکو کھانا کھلاتے ہوئے ویڈیو بنارہی تھی تو اچانک ایک نوجوان شرارتی بندراس کے ہاتھ سے کیمرہ چھین کراپنی ویڈیو سیلفی بنانے لگا۔

لزی ویئرنامی سیاح کے ساتھ یہ دلچسپ واقعہ اچانک ہی پیش آیا کہ ڈونا نامی بندرنے اس کے ہاتھ سے کیمرہ چھین لیا۔

یقیناً آپ حیران ہوں گے کے بندر کیمرے کا کیا کرے گا لیکن جناب اس نے تو اپنی ویڈیو سیلفی بنالی اور نہ صرف یہ بلکہ کیمرے کے لینس کو چاٹ بھی لیا۔

خوش قسمتی سے لزی کو اس کا کیمرہ واپس مل گیا اور کیمرے کی آنکھ نے یہ انتہائی دلچسپ مناظر محفوظ کرلئے۔

یہ سارا واقعہ کس طرح پیش آیاآپ خود ہی دیکھئے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں