بنوں : 6 منشیات فروشوں گرفتار، منشیات اور اسلحہ برآمد -
The news is by your side.

Advertisement

بنوں : 6 منشیات فروشوں گرفتار، منشیات اور اسلحہ برآمد

بنوں : ایف آر بنوں میں چھ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ بر آمد کرلیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ جاوید اللہ محسود نے میڈیا کو بتایا کہ ایف آر بنوں کے علاقے دو منزہ میں لیویز اور سیکیورٹی فورسزجرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی میں چھ منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس، افیون سمیت کلاشنکوف ، بارہ بور کی رائفلز اور پستول بر آمد ہوئے۔

فورسز نے ملزمان کے چھ مکانات کو آگ لگا کر مسمار کر دیا، جہاں منشیات فروخت کی جاتی تھی ۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں