اتوار, دسمبر 15, 2024
اشتہار

بنگلہ دیش کا کلین سوئپ، تیسرا ون ڈے بھی اپنے نام کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

میرپور: پاکستان کرکٹ ٹیم نے رسوائیوں کی نئی دستان رقم کردی، تاریخ میں پہلی بار بنگلہ دیش سے ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کا سامنا کرنا پڑا، تیسرے ون ڈے میں بنگال ٹائیگرز نے آٹھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی۔

میرپور کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں قومی ٹیم ناکامیوں کے گھری کھائی میں جا گری، بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز میں گرین شرٹس ایک کامیابی بھی حاصل نہ کرسکے، تیسرے ون ڈے میں بھی قومی کھلاڑیوں نے پرانی ہی غلطیاں دھرائی۔

کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے عمدہ آغاز فراہم کیا لیکن ان کے بعد والے بیٹسمین تو چل میں آیا کی پالیسی پر ہی گامزن رہے،اظہر علی کیرئیر کی پہلی سینچری اسکور کرکے آوٹ ہوئے تو بقیہ سات بیٹسمین صرف سنتالیس رنز کے اضافے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

- Advertisement -

فواد عالم اور محمد حفیظ مسلسل تیسرے ون ڈے میں ناکام رہے،قومی ٹیم پورے اوور بھی نہ کھیل سکی اور اننچاسویں اوور میں دو سو پچاس رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کے اوپنر تمیم اقبال اور سومیا سرکار نےجارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو ایک سو پنتالیس رنز کا آغاز فراہم کیا، تمیم چونسٹھ رنز بناکر آوٹ ہوئے۔

بنگلہ دیش نے مطلوبہ ہدف سومیا سرکار کی دھواں دار سینچری کی بدولت انتالیسویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، سومیا سرکار ایک سو ستائیس رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں