سعید اجمل کے مشکوک بولنگ ایکشن پر پابندی کے بعد آئی سی سی نے بنگلا دیش کے فاسٹ بولر الامین حسین کے ایکشن کو بھی مشکوک قرار دے دیا۔
انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کا بولرز کیخلاف کریک ڈاؤن مشن روزو شور سے جاری ہے، آئی سی سی نے اسپنرز کے بعد فاسٹ بولرز بھی اس فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، بنگلا دیش کے فاسٹ بولر الامین حسین کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا ہے،ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران فاسٹ بولر کے ایکشن کو رپورٹ کیا گیا۔
آئی سی سی نے بنگلادیشی بولر کو اکیس دن میں بائیو میکنیکل ٹیسٹ کروانے کی ہدایت کی ہے،اس دوران الامین حسین پر کسی قسم کی کرکٹ کھیلنے کی پابندی عائد نہیں کی،اس سے چند ماہ قبل آئی سی سی کین ولیمسن، سینانائیکے اور سعید اجمل پر پابندی عائد کرچکی ہے۔