ممبئی : بالی وڈ کی اداکارہ گوہر خان کی بڑی بہن نگار خان نے پاکستانی بزنس مین خیام شیخ سے شادی کرلی۔
بالی ووڈ اداکارہ اور ریائلٹی ٹی وی شو بگ باس کی فاتح گوہر خان نگار خان کی چھوٹی بہن ہے، نگار خان دبئی میں مقیم ہے جبکہ خیام شیخ دبئی میں کاروبار کرتے ہیں۔ نگار خان اور خیام شیخ ایک دوسرے کو کافی عرصے سے جانتے ہیں اور ایک دوسرے کو اپنا کزن کہتے تھے۔
اس سے قبل نگار خان نے اعلان کیا تھا کہ انھوں نے ایک پاکستانی بزنس مین سے شادی کا فیصلہ کیا ہے ، تاہم اس کی شناخت بتانے سے فی الحال گریز کیا ہے اور کہا تھا کہ شادی کے بعد کچھ عرصے کے لئے فلمی صنعت کو خیر باد کہہ دے گی۔
بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان نے اپنی بہن نگار خان کی شادی کی تصاویر انسٹاگرام سے شیئر کی، گوہر خان اپنی بہن نگار خان کی مہندی اور سنگیت پر بہت خوبصورت لگ رہی تھی، سنگیت میں سورندری کا تیار کردہ گولڈن لہنگا جبکہ مہندی میں آستہ نارنگ کا تیار کردہ آئس بیلو لہنگا پہنا۔
یاد رہے کہ نومبر 2014 میں نگار خان ریائلٹی ٹی وی شو بگ باس 8 کا حصہ تھی لیکن وہ نویں ہفتے میں شو سے باہر ہوگئی تھی۔
Thank u all for the heartfelt wishes
— Nigaar Z. Khan (@NigaarZKhan) July 23, 2015
Meri awaaz kahi kho gyi hai…. Dhoondlo koi….#weddingmadness #meribehenkishaadi…
— GAUAHAR KHAN (@GAUAHAR_KHAN) July 21, 2015