جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

بھارتی اسکول سے خزانہ برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: احمد آباد کے ایک اسکول کےلاکرسےایک کروڑروپے مالیت کے کرنسی نوٹ اورسونےکے اکیس بسکٹ برامد
ہوئے ہیں۔

احمد آباد میں ایک اسکول کا عملہ وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے اعلان کردہ مہم کے سلسلے میں صفائی کر
رہا تھا کہ اس دوران اسکول کے اسٹاف روم میں چند مقفل لاکرملے، جب لاکر توڑے گئے تو ان میں سے ایک کروڑ
روپے اور دو کلو سو نے کی ٹکیاں برآمد ہوئیں اور اسکول انتظامیہ کے پاس ان لاکرز کا ریکارڈ موجود نہیں۔

اسکول کے ہیڈماسٹر نے اس تمام معاملے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے اس پرتبصرہ کرنے سے انکارکردیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ روپیہ اورسونا کسی جرائم پیشہ گروہ کی ملکیت ہوسکتا ہے جس نے کسی وقت میں حفاظت کے
تحت یہاں چھپادیا تھا۔

+ posts

سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

اہم ترین

فواد رضا

مزید خبریں