site
stats
پاکستان

بھارتی سیکریٹری خارجہ ایس جے شنکرافغانستان روانہ

اسلام آباد: بھارتی سیکریٹری خارجہ ایس جے شنکر پاکستان کا دورہ مکمل کرکے افغانستان روانہ ہوگئے، وزارتِ خارجہ کے حکام نے بھارتی سیکریٹری خارجہ اوران کے وفد کو الوداع کیا۔

بھارتی سیکریٹری خارجہ ایس جے شنکر نے اسلام آباد میں وزیرِاعظم نواز شریف، مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور وزیرِاعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سے بھی ملاتیں کیں۔

ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، مسئلہ کشمیر، سیاچن اور سرکریک ،ممبئی حملوں ، بلوچستان اور فاٹا میں بھارتی مداخلت، سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس اور سرحدی کشیدگی پر بات چیت کی گئی۔

پاکستان اور بھارت نے ساتھ مل کر کام کرنے سرحدی کشیدگی کے خاتمے اور باہمی اختلافات کم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

بھارتی سیکرٹری خارجہ جے شنکر کا کہنا تھا کہ پاک بھارت تعلقات بہتر بنانے کیلئے سرحدوں پرکشیدگی کم کرنا ہوگی۔ پاکستان سارک کا اگلا چئیرمین ہے، سارک کی ترقی کیلئے مل کر کام کریں گے۔

بھارتی سیکریٹری خارجہ ایس جے شنکر نے اپنی پاکستان ہم منصب اعزاز چوہدری سے بھی تفصیلی ملاقات کی، ملاقات میں بھارت نے ممبئی حملے کا معاملہ اٹھایا تو پاکستان نے سمجھوتہ ایکسپریس کا، بھارتی سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان سارک کا اگلا چیئرمین ہوگا۔

پاکستانی سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ اس بارڈر فائرنگ قابل قبول نہیں، بھارت نے بھی اس پراتفاق کیا۔

وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز سے ملاقات کےبعد بھارتی سیکرٹری خارجہ جے شنکر نے میڈیا کو بتایا کہ پاکستانی حکام سےملاقات میں تعلقات کے فروغ اور مسائل کے حل پر اتفاق کیا۔

یاد رہے کہ پاک بھارت کے ورلڈکپ کے پہلے میچ سے ایک روز قبل تیرہ فروری کی رات بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے پاکستانی وزیرِ اعظم نواز شریف کو فون کیا اور سیکریٹری خارجہ سطح پر مذاکرات شروع کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top