site
stats
کھیل

بھارتی عدالت نے آئی پی ایل اسکینڈل میں فیصلہ سنادیا

نئی دہلی: بھارت میں کرکٹ کی دنیا کے سب سے بڑے کرپشن اسکینڈل کے خلاف عدالت کا فیصلہ آگیا، انڈین پریمئیر لیگ میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی کے الزام سے بی سی سی آٗئی کے صدرسری نواسن بچ نکلے۔

بھرتی سپریم کورٹ نے کرکٹ کی دنیا کے سب سے بڑے کرپشن اسکینڈل کا فیصلہ سناتے ہوئے سٹے بازی کے الزام میں چنائی سپر کنگز اور راجھستان رائلز پر دو سال تک کی مدت کے لئے پابندی عائد کردی گئی۔

بی سی سی آئی کے صدر سری نواسن کے داماد گروناتھ میاپن پر تاحیات پابندی عائد کردی گئی جبکہ سری نواسن کے خلاف الزام ثابت نہ ہوسکا۔

دوسری جانب مقدمے میں ملوث ایک اور ملزم راج کندرا جو کہ اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر ہیں انہیں بھی تا حیات پابندی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مقدمے کی سماعت جسٹس لدھا نے کی اور انہوں نے مدگل کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں پر بہار کرکٹ ایسوسی ایشن کے سکریٹری آدیتیہ ورما کی درخواست پر بالاخر فیصلہ سنادیا۔

اس فیصلے کے بعد انڈین پریمئیر لیگ کا سیزن 9 خطرے میں پڑگیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top