The news is by your side.

Advertisement

بھارتی وزیر اعظم کے دورہ پاکستان پر تنقید نہیں ہونی چاہیے، سردار ایاز صادق

لاہور: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ پاکستان پر تنقید نہیں ہونی چاہیے جب تک ان سے بات نہیں کریں گے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا۔

لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ ہمسایوں سے اچھے تعلقات ہونے چاہئیں، نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر کے ملاقات میں نہ ہونے پر تنقید نہیں ہونی چاہیےکیونکہ نواز مودی ملاقات بند کمرے میں نہیں بہت سے لوگوں کے سامنے ہوئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ این اے ایک سو بائیس میں پھر الیکشن کروا لیں پی ٹی آئی والوں کو پھر ماروں گاانھیں مار پڑتی رہے گی کیونکہ انھیں رونے کی عادت ہے۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ رینجرز کے معاملے پر وفاق اور سندھ میں کوئی اختلاف نہیں معاملہ جلد ہوجائے گا، انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کرہا وہ اپنے فرض کو سمجھے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں