The news is by your side.

Advertisement

بھارتی پرچم کی توہین ملکہ شراوت کومہنگی پڑھ گئی

آندھراپردیش: بھارتی اداکارہ ملکہ شراوت کو ترنگا لپیٹنا مہنگا پڑھ گیا،بھارتی پرچم کی توہین کے الزام میں دائر درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے عدالت نے ملکہ شروات کو طلب کرلیا گیا۔

بولڈ مناظر کی عکسبندی سے شہرت حاصل کرنے والی بھارتی ادکارہ ملکہ شراوت کو اپنی نئی آنے والی فلم میں بھارتی پرچم کو لپیٹنا مہنگا پڑھ گیا،حیدرآباد ہائی کورٹ نے بھارتی پرچم ترنگا کی توہین کے الزام میں ادکارہ ملکہ شراوت اور فلم ڈائریکٹر کیخلاف دائر درخواست کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے دونوں کو عدالت طلب کرلیا ہے ۔

ملکہ شروات کیخلاف دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے، فلم کی پبلک سٹی کیلئے ترنگا کا استعمال پر چم کی توہین کی ضمرے میں آتا ہے لہذا فلم کی نمائش پر نہ صرف پابندی عائد کی جائے بلکہ ادکارہ کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، بھارتی عوام میں ترنگا کی تحضیک پر اداکارہ اور فلم ڈائریکٹر کیخلاف سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں