site
stats
انٹرٹینمںٹ

بھارت بھی اپنا گھر لگتا ہے، عمائمہ ملک

ممبئی: اداکارہ عمائمہ ملک نے کہا ہے کہ ان کی بالی ووڈ میں مصروفیت اتنی بڑھ گئی ہے کہ بھارت اب انہیں اپنا دوسرا گھر لگنے لگا ہے پہلے زیادہ تر وقت دبئی، پاکستان اور بھارت کے درمیان سفر میں گزرتا لیکن اب بھارت میں قیام کا عرصہ زیادہ ہوگیا ہے۔

اداکارہ وینا ملک اور میرا كے بالی ووڈ میں کام سے متعلق پوچھے گئے سوال پر عمائمہ ملک کا کہنا تھا کہ میں تو صرف ایک ہی پاكستانی اداکارہ كو جانتی اور مانتی ہوں جس نے باوقار انداز میں بالی وڈ میں كام كر كے شہرت اور عزت كمائی اور وہ تھیں زیبا بختیار، میں بھی زیبا بختیار كی طرح بالی ووڈ میں اپنے كام سے اپنا مقام بنانا چاہتی ہوں۔

ایک انٹر ویو میں عمائمہ ملک نے دعویٰ کیا کہ ”3 ایڈیٹس “کے فلم میکرو دھوونود چوپڑا کے ساتھ انہوں نے تین نئی فلمیں سائن کرلی ہیں تاہم ان میں سے ابھی تک ایک بھی فلم کی شوٹنگ کا آغاز نہیں ہوسکا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top