اتوار, نومبر 3, 2024
اشتہار

بھارت میں ایک اور چرچ پر حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں نامعلوم افراد نے ایک گرجا گھر میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ کی ہے اور مقدس تبرکات کو نقصان پہنچایا ہے۔

یہ گذشتہ نومبر کے بعد سے دہلی میں چرچ پرحملے کا پانچواں واقعہ ہے۔

عیسائی برادری کو شبہ ہے کہ ان حملوں کے پیچھے سخت گیر ہندو تنظیموں کا ہاتھ ہے۔

- Advertisement -

چرچ میں توڑ پھوڑ کا تازہ ترین واقعہ پیر کی صبح تقریباً تین بجے اس وقت پیش آیا جب بعض افراد جنوبی دہلی میں وسنت کنج علاقے کے سینٹ ایلفانسو چرچ میں دروازہ توڑ کر داخل ہوئے، وہاں توڑ پھوڑ کی اور تبرکات اور عبادت کے ساز وسامان کو نیچے پھینک دیا۔

delhi-church-fire.jpg.image.784.410

پولیس اس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔ ایک سینیئر افسر نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ وہ شرپسندوں کی شناخت کے لیے چرچ کے نزدیک نصب کیے گئے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج کا جائزہ لے رہے ہیں۔

مقامی عیسائی رہنما فادر میتھیو کولکوئی نے کہا ہے کہ ’یہ دانستہ طور پر ہماری عبادت گاہ کی بے حرمتی کامعاملہ ہے۔ یہ محض اتفاق نہیں کہ دو مہینے میں دہلی میں ہماری پانچ عبادت گاہوں پر حملے کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ ماہ کی 14 تاریخ کو وکاس پوری کے علاقے میں ایک چرچ میں تو ڑ پھوڑ کی گئی تھی اور حضرت مریم کے مجسمے کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔

اس سے پہلے کرسمس سے چند روز قبل دلشاد گارڈن کا سینٹ سیبیسٹین چرچ پراسرار طریقے سے جل کر راکھ ہو گیا تھا۔ پولیس ابھی تک ان حملوں کی تفتیش میں کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی۔

church-story_350_020215111331

دہلی سمیت بھارت میں عیسائیوں کی عبادت گاہوں پر یہ حملے ایک ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب حکمران جماعت بی جے پی اور آر ایس ایس سے وابستہ بعض سخت گیر ہندو تنظیمیں عیسائی مذہب اختیار کرنے والوں کو دوبارہ ہندو بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں