اسلام آباد: بھارت پاکستان کے ساتھ ترجیحی تجارتی معاہدے سے پیچھے ہٹ گیا، مودی دورحکومت میں معاہدے پر پیشرفت ممکن دکھائی نہیں دیتی۔
پاکستان کے سیکریٹری تجارت نے یہ انکشاف قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کےاجلاس میں ممبران کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کانگریس پاکستان کے ساتھ فوری ترجیحی تجارتی معاہدے کے حق میں تھی۔
تاہم بی جے پی کی حکومت آنے کے بعد بھارت نے یہ معاملہ سردخانے میں ڈال دیا۔
وزارتِ تجارت کے حکام کے مطابق پاکستان سب سے زیادہ برآمدات امریکہ کوکرتا ہے جبکہ چین کے ساتھ بر آمدات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے سے یورپ کو برآمدات میں ایک سال کے دوران ایک ارب بتیس کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔