بھارت کا مصنوعی سیارہ مریخ کے قریب پہنچ گیا، وزیرِاعظم نریندرمودی نے خلائی مرکز سے اس عمل کا مشاہدہ کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی خلائی مشن منگلاین اب سے کچھ دیر بعد مریخ کے گرد اپنا مدار بنالے گا۔ منگلاین مشن مریخ میں تحقیق کےمقصد سےبھیجا گیا ہے۔
اگر بھارت کا یہ مشن کامیاب رہا تو وہ مصنوعی سیارے کے ذریعے مریخ سے متعلق معلومات اکٹھی کرنے و الا چوتھا ملک بن جائے گا۔
خلائی مشن منگلاین کا آغاز گزشتہ سال نومبرمیں کیا گیا تھا۔ بھارت کے مریخ مشن پر ساڑھے چار ارب بھارتی روپے کی لاگت آئی ہے۔