جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

بھارت کا منفرد مندر، جہاں سے امریکہ کا ویزہ لگتا ہے

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دلی : آج کل ہر کوئی امریکی ویزے کیلئے کئی جتن کرتا ہیں، دنیا بھر میں امریکی ویزے کے خواہشمند لوگ امریکی سفارتخانوں میں درخواستیں جمع کرا کرا کر تھک جاتے ہیں لیکن بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے شہر حیدر آباد میں ایک ایسا مندر ہے جہاں لوگ امریکی ویزے کے حصول کیلئے اپنے دیوتاﺅں کے حضور پیش ہوتے ہیں۔

بھارت کے چلکور گاﺅں میں واقع یہ منفرد بالاجی مندر ہے، جس کے بارے میں یہ مشہور ہے کہ جو یہاں آکر منت مانتا ہے، اسکا امریکہ کا ویزا لگ جاتا ہے۔

- Advertisement -

اس مندر میں ہر وقت ویزے کیلئے بے قرار لوگوں کی بھیڑ لگی رہتی ہے۔

روایت کے مطابق مندر میں داخل ہو کر اندر بیٹھے دیوتا کے گرد تین چکر لگانے پڑتے ہیں اور ساتھ ہی یہ منت ماننا پڑتی ہے کہ ویزا لگنے پر واپس آ کر مندر کی خدمت کی جائے گی اور اس کے گرد 108 چکر لگائے جائیں گے۔

مندر کے پجاری ویزا کے خواہشمندوں کو مشورہ دیتے ہیں کہ ویزا انٹرویو سے چند دن پہلے مندر آ کر منت مان لیں تاکہ درخواستگاروں کے بے پناہ رش کی وجہ سے کہیں وہ رہ ہی نہ جائیں۔

اگرچہ اس مندر کو اکثر لوگ شک کی نظر سے دیکھتے ہیں لیکن یہاں کئی لوگ ویزا ملنے پر 108 چکروں کی منت پوری کرتے بھی نظر آتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں