اسلام آباد: وزیراطلاعات پرویز رشید کہتے ہیں بھارت نے کشمیریوں سے وعدہ خلافی کی سلامتی کونسل کارکن نہیں بن سکتا۔
اسلام آباد میں کشمیریکجہتی کے موقع پر وزیراطلاعات پرویزرشید نےسیمینارسےخطاب میں کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کوحق خودارادیت دینےکاوعدہ کیاتھا،اس نے وعدہ خلافی کی اس لیےسلامتی کونسل کامستقل رکن نہیں بن سکتا۔
پرویز رشید نے کہا کہ بھارت کشمیریوں سےوعدےپورےکرے،بھارت کو ہمسایہ ممالک سے تعلقات بہتر کرناہوں گے،امن کےلئے کشمیر کے مسئلے کا حل ضروری ہے کشمیریوں کی آزادی کےلئے پوری قوم متحد ہے۔
سیمینارسےخطاب میں جےیوآئی ف کےسربراہ مولانافضل الرحمان کاکہنا تھا کہ آئرلینڈمیں آزادی کےلیےریفرنڈم ہوسکتا ہے تومقبوضہ کشمیر میں کیوں نہیں ہوسکتا دوسرےمقررین کابھی یہی کہنا تھا کہ بھارت خواہ کتنےہی مظالم کیوں نہ کرلےاسے ایک نہ ایک دن مظلوم کشمیریوں کاحق دینا پڑے گا۔
بعد ازاں اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت عوام دوست پالیسیوں پر یقین رکھتی ہے 2015 دہشت گردی کے خاتمے اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کے آغاز کا سال ہے بحرانوں اور مسائل کے باوجود اقتصادی اشاریوں میں بہتری آئی ہے،دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مثبت پیشرفت ہورہی ہے دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے باوجود غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔جی ڈی پی کی شرح میں ہدف سے زیادہ اضافہ متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچ گیا۔عالمی مالیاتی اداروں کا اعتماد پاکستان پر بڑھا ہے۔
پرویز رشید کا کہنا تھا کہ معاشی مشکلات کے باوجود خطے میں پٹرول کی قیمت سب سے کم ہے۔رواں سال گیس کی قلت کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہوجائے گا۔عوامی اعتماد کے باعث جمہوریت کے خلاف سازشیں ناکام ہوئی۔اب پٹرولیم مصنوعاعت سے صرف28ارب روپے حاصل ہوگا۔پہلے تیل سے قومی خزانے کو 88ارب روپے حاصل ہوتے تھے۔