site
stats
کھیل

بھارت کو ورلڈ کپ جتانے والابلانمائش کے لئے پیش

نئی دہلی: بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے 2011 کے ورلڈ کپ کے فائنل میں زیر استعمال بلے کو نمائش پرلگادیا، انہوں اس بلے سے وہ یادگار چھکا لگایا تھا جو بھارت کی جیت کا سبب بنا تھا۔

بلے کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا تھا اور اسے آرکے گلوبل کے سی ای او امت بھگچندکا نے ایک لاکھ پاؤنڈ میں خریدا تھا۔

بعد ازاں بلے پردھونی نے بلے پر اپنے آٹوگراف بھی رقم کئے تھے۔

جعمرات کو بھارت سیمی فائنل میں آسٹریلیا کا مدمقابل ہے۔ آسٹریلیا تین بار لگاتار عالمی کپ کا فاتح رہ چکا ہے جبکہ بھارت اس بار دفاعی چیمپئین ہے۔

دھونی نے سری لنکا کے نووان کولاسیکارا کےخلاف اپنے کیرئر کا وہ یادگار چھکا لگایا تھا جسے دنئاے کرکٹ کے یادگار لمحوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

بھارتی کپتان دھونی وہ واحد کپتان ہیں جنہیں ورلڈ کپ اور ٹی ٹوئنٹی کپ اٹھانے کا اعزازحاصل ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top