ہفتہ, جنوری 17, 2026
اشتہار

بھارت کی نااہلی کا بھانڈا بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق چیف نے پھوڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سپرپاوربننے کا خواب دیکھنے والے بھارت کی نااہلی کا بھانڈا بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق چیف نے پھوڑ دیا، اے ایس دِلَت کا کہنا ہے کہ انیس سوننانوے میں بھارتی طیارہ حکام کی نااہلی کی وجہ سے اغواء ہوا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق را کے سابق چیف اے ایس دلت کا کہنا تھا کہ امرتسر ائیرپورٹ پر اترنے والے طیارے کو اغواء سے بچانے کے لئے کرائسس مینجمنٹ گروپ مکمل طور پر ناکام رہا۔

انھوں نے کہا کہ بھارتی حکام گھبراہٹ کا شکار ہوگئے اور کوئی بھی طیارے کے بارے میں فیصلہ کرنے پر تیار نہیں تھا، بھارتی حکام کی نااہلی کے باعث ہائی جیکرزطیارے کوآرام سے قندھار لے جانے میں کامیاب ہوگئے۔

دلت نے یہ انکشاف بھی کیا کہ بھارت نے طیارے کے ایک سوپچپن مسافروں کی رہائی کے بدلے تین دہشت گردوں کو رہا کرنے پرآمادگی ظاہرکی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں