پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

بینک ٹرانزیکشن پر ٹیکس کیخلاف تاجروں کی آج ملک گیر ہڑتال

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : آل پاکستان انجمن تاجران کی اپیل پر ودہولڈنگ ٹیکس بینکوں سے کاٹنے پر آج ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی۔

چیرمین سندھ تاجراتحاد جمیل پراچہ نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام اضلاع میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی، 0.3% بینکوں سے کاٹنا تاجروں کی پیٹھ میں چُھرا گھونپنے کے مترادف ہے، بینک ہماری رقم امانتاً رکھ کر کس طرح امانت میں خیانت کر سکتے ہیں۔ اس کالے قانون کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔

کراچی کی سینکڑوں مارکیٹوں اور سندھ سندھ بھر کے 26اضلاع نے شٹر ڈاؤن ہڑتال میں شامل ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ جامع کلاتھ کی تمام مارکیٹیں بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آئی آئی چندریگر روڈ کے تاجروں نے بھی یکم اگست کو کاروبار بند رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔

لیاقت آباد، کریم آباد، پاپوش نگر، گلشن اقبال، واٹر پمپ، نیو کراچی، طارق روڈ، بہادر آباد، کلفٹن الائنس، کلفٹن ڈیفنس اسٹیٹ ایجنسی ایسوسی ایشن، جوبلی الائنس مارکیٹیں اور شہر بھر کی تمام چھوٹی بڑی مارکیٹوں کے صدور نے مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔

گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن، آل پاکستان ٹرک ایسوسی ایشن نے بھی ہڑتال میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب بینک ٹرانزیکشن ٹیکس کیخلاف تاجروں کا تین مختلف تاریخوں میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے، ٹیکسٹائل ملرز نے مہنگی بجلی اورگیس کیخلاف سات اگست کوہڑتال کا اعلان کردیا۔

بینک ٹرانزیکشن ٹیکس کیخلاف ملک بھر کی درجن بھر تاجر تنظیموں نے ہڑتال کی کال دی ہے اور ہر تنظیم ملک گیر ہڑتال کرنے کی داعی ہے، مقصد ایک ہے لیکن تاجرتنظیمیں کسی ایک تاریخ پر ہڑتال کرنے پر متفق نہ ہوسکیں، انجمن تاجران نے یکم اگست کو ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے، نعیم میر، سرپرست انجمن تاجران اسلام آباد کی تاجربرادری نےبینک ٹیکس کیخلاف تین اگست کو شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کررکھا ہے جبکہ آل پاکستان انجمن تاجران نےپانچ اگست کوملک گیرہڑتال کرنےکا بیڑا اُٹھایا ہے۔

ل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن نےمہنگی بجلی اورگیس کے خلاف سات اگست کو ہڑتال کا اعلان کردیا ہے، چئیرمین اپٹما ایس ایم تنویر اپٹما کے چئیرمین ایس ایم تنویر نے اے آروائی نیوز کے پروگرام بھائو تائو میں بتایا کہ ہفتےکو وزیرِخزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات ہوگی، اگر حکومت نے ہمارے مطالبات مان لئے تو ٹھیک ورنہ ہڑتال پکی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں