The news is by your side.

Advertisement

بی این پی کا معصوم بچوں کے قتل کے خلاف مظاہرہ

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے میٹھڑی میں بچوں کے قتل کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

بی این پی کے مرکزی رہنماءغلام نبی مری کی قیادت میں بچوں کے لواحقین اورپارٹی کارکن مظاہرے میں شریک تھے جنہوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

مظاہرین نے حکومت اور مقامی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور مطالبہ کیا کہ معصوم بچوں کے قتل میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

بی این پی کے مرکزی رہنماءغلام نبی مری کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت لوگوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے، انصاف نہ ملا تو علاقے میں قبائلی تصادم ہوسکتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں