نئی دہلی: حکمران جماعت بھارتی جنتا پارٹی کے رہنما آر کے سنگھ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مجوزہ سیریز کی مخالفت کردی۔
بھارتی جنتا پارٹی نے رنگ میں بھنگ ڈالنا شروع کردیئے، بھارتی تعصب کھیل میں بھی سامنے آگیا، بی جے پی کو پاک بھارت کرکٹ کی بحالی ایک آنکھ نہیں بھارہی۔
بی جے پی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ آر کے سنگھ نے پاک بھارت کرکٹ سیریز کی بحالی کی مخالفت کردی ہیں، انکا کہنا ہے کہ بھارتی میں ہونے والی دہشت گردی میں پاکستان کا ہاتھ ہے۔ جس نے ہم پر حملہ کیا، اس ملک سے کرکٹ کیسے کھیلی جاسکتی ہے۔
آر کے سنگھ نے حکومت سے مجوزہ کرکٹ سیریز کی بحالی کے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان آئندہ آٹھ سالوں میں چھ سیریز کے لئے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط ہوچکے ہیں، جس کے مطابق دونوں ممالک کو رواں سال کے آخر میں ایک دوسرے کے مدمقابل آنا ہے۔