ملتان : تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کارکن پرویز رشید کو بتائیں کہ تحریک انصاف نا بالغ نہیں بلکہ بالغ جماعت بن چکی ہے۔
ملتان میں تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پاکستان کے مزدور، کسان اور غریب طبقے کی جنگ لڑ رہی ہے۔
کنٹونمنٹ کے بلدیاتی انتخابات سے ثابت ہو گیا کہ تحریک انصاف پورے ملک کی جماعت جبکہ مسلم لیگ ن صرف ایک صوبے بلکہ دو شہروں تک محدود ہو گئی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کارکن آنے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے ہونے والی حلقہ بندیوں پر نظر رکھیں یہ نہ ہو کہ ن لیگ کے لوگ ضلعی انتظامیہ سے ملک کر حلقہ بندیوں میں قینچی چلا دیں۔
شاہ محمود کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے روایتی نہیں بلکہ نظریاتی جماعت بننا ہے پیپلز پارٹی کا جب نظریہ ہوتا تھا تو بینظیر بھٹو کے جلاوطن ہونے کے باجود پارٹی زندہ تھی لیکن اب زرداری کے ہوتے ہوئے پارٹی مردہ ہے.
علاوہ ازیں ورکرز کنونشن کے موقع پر شاہ محمود کی تقریر کے دوران کھانے کے معاملے حسب معمول کارکنان گتھم گتھا ہوگئے اور لنچ باکسز پر ٹوٹ پڑے، جس کے باعث شاہ محمود قریشی کو اپنی تقریر ادھوری چھوڑ کر جانا پڑا ۔