تحریک انصاف حکومت خیبرپختونخواکی ناکامیوں اور نااہلیوں کو چھپانا چاہتی ہے، شہباز شریف -
The news is by your side.

Advertisement

تحریک انصاف حکومت خیبرپختونخواکی ناکامیوں اور نااہلیوں کو چھپانا چاہتی ہے، شہباز شریف

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نام نہاد دھاندلی کا شور مچانے والوں کی بال ٹمپرنگ نہیں چلے گی، تحریک انصاف حکومت خیبرپختونخوا کی ناکامیوں اور نااہلیوں کو احتجاج کی آڑ میں چھپانا چاہتی ہے۔

لاہور میں وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر سے ملاقات کے دوران تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کو پانچ سال کا مینڈیٹ ملا ہے جمہوری نظام کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔

اُن کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں مسائل کا حل افہام و تفہیم سے تلاش کیا جاتا ہے سیاست عوام کی بے لوث خدمت کا نام ہے منفی سوچ اور محاذ آرائی کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں