site
stats
Uncategorized

تحریک انصاف کو پرامن جلسہ کی اجازت دی گئی ہے،مرتضیٰ جاوید عباسی

اسلام آباد: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ 30نومبرکو تحریک انصاف کو پرامن جلسہ کی اجازت دی گئی ہے، اورقانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

تحریک انصاف کے استعفوں کے معاملہ میں اسپیکر قومی اسمبلی آئین کے مطابق ہر کیس کودیکھیں گے تاکہ ان اراکین اسمبلی کی رائے لی جاسکے۔

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبہ کے تمام مالی فنڈز وزیراعلیٰ اور اسپیکر کے حلقے میں خرچ کردئیے ہیں،29نومبر کو وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف ہزارہ موٹروے منصوبہ کا سنگ بنیادرکھنے حویلیاں آئیں گے جہاں ان کا تاریخی استقبال کیا جائے گا۔

موٹروے منصوبہ کے قیام سے ہزارہ ڈویژن سے پسماندگی کا خاتمہ ہوگا۔ایبٹ آباد الیکٹرانک میڈیا سے گفتگو میں ڈپٹی اسپیکرمرتضی جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن)بھی تحریک انصاف کی طرح پشاور میں دھرنے دے سکتی ہے تاہم وہ ایسا کوئی اقدام نہیں اٹھائے گی جس سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچے۔

،وزیراعظم نے عام انتخابات کے دوران ہزارہ کے عوام سے موٹروے منصوبہ کا جو وعدہ کیا تھا اسے عملی جامہ پہنانے کیلئے 29نومبر کو حویلیاں ہزارہ موٹروے منصوبہ کاسنگ بنیاد رکھنے آرہے ہیں ۔

برہان سے حویلیاں فیز ون منصوبہ پر 33ارب روپے لاگت آئے گی اور60کلومیڑ کامنصوبہ 20ماہ کے اندر مکمل کیا جائے گا،تاہم وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ یہ منصوبہ18ماہ کے اندر مکمل کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ ہزارہ موٹروے منصوبہ کے ساتھ ساتھ بالڈھیر کے مقام پر دنیا کے 12ویں بڑے ڈرائی پورٹ منصوبہ کے قیام سے ہزارہ میں خوشحالی آئے گی اورعوام کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top