site
stats
آزادی مارچ

تحریک انصاف کی ریلی پر فائرنگ کا مقدمہ درج

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کی ریلی پر فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا، واقعے میں نو افراد زخمی ہوئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ پی ٹی آئی کے ضلعی صدر کی مدعیت میں گرمالہ تھانے میں درج کیا گیا ، مقدمے میں پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے چوہدری ندیم خادم اور چوہدری راشد کےخلاف درج کیا گیا ہے۔
۔
مقدمہ تعزیراتِ پاکستان دفعہ 324 کے تحت درج کیا گیا ہے جس کے تحت نامزد ملزمان پر قتلِ عمد کا الزام ہے۔
واضح رہے کہ فائرنگ کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا جب تحریک ِ انصاف کے کارکنان جلسے سے قبل ریلی کی صورت میں جلسہ گاہ کی جانب روانہ ہورہے تھے ، پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے زخمیوں کی عیادت کرتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top