site
stats
پاکستان

تحریک انصاف کے وزیرِمعدنیات کرپشن کے الزام میں گرفتار

پشاور: خیبرپختونخوا احتساب کمیشن نےتحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ضیاءاللہ آفریدی کو کرپشن کے الزامات میں گرفتارکرلیا، اعلیٰ قیادت نے وزارت سے فارغ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی احتساب کمیشن نےتحریک انصاف کےرکن صوبائی اسمبلی ضیا اللہ آفریدی کو گرفتارکرلیا۔
ضیااللہ آفریدی معدنیات کے صوبائی وزیرہیں اورصوبائی احتساب کمیشن کےمطابق ان پراختیارات کے ناجائز استعمال کرنےکےالزمات ہیں۔

صوبائی وزیرمشتاق غنی نے اختیارات کے ناجائزاستعمال پراعلیٰ قیادت کی جانب سےضیا اللہ آفریدی کی وزارت سے فارغ کرنے کی تصدیق کردی۔

دوسری جانب نیب نےسابق صوبائی وزیر کے پی کے نوابزادہ محمود زیب کو گرفتارکرلیا۔ محمود زیب کاتعلق پیپلزپارٹی سےہےجو کے پی کے حکومت معدنیات کے سابق وزیر تھے۔

نیب ذرائع کےمطابق سابق صوبائی وزیرپرپانچ سو ایکڑ زمین کی کرپشن میں حکومتی خزانےکوتین سوساٹھ ملین روپےکےنقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top