جمعہ, مارچ 28, 2025
اشتہار

ترک جنگی طیاروں کے داعش کے ٹھکانوں پر حملے

اشتہار

حیرت انگیز

شام : ترک جنگی طیاروں کے داعش کے ٹھکانوں پر حملوں کے بعد ترکی کے وزیرِاعظم احمد داؤد اوغلو نے کہا ہے کہ ان کا ملک شام میں شدت پسند تنظیم کو نشانہ بناتا رہے گا۔

یہ پہلا موقع ہے کہ ترکی نے داعش کے خلاف جاری فضائی کارروائیوں میں حصہ لیا ہے، ترک فوج کا کہنا ہے کہ جن اہداف کو نشانہ بنایا گیا، ان میں دو کمانڈ پوسٹس اور شدت پسندوں کے جمع ہونے کا ایک مقام شامل ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز ہی ترکی نے امریکی جنگی طیاروں کو داعش کے خلاف کارروائی کے لیے ملک کے جنوبی علاقے میں واقع فضائی اڈہ استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے، تاہم معاہدے کے تحت انکرلک نامی فضائی اڈے کو مخصوص شرائط کے تحت ہی استعمال کیا جا سکے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں