پیر, اکتوبر 12, 2026
اشتہار

تھر میں موت کا رقص جاری، ایک اور ننی جان دنیا سے منہ موڑ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

تھر پارکر: تھر میں آج بھی ایک اور نونہال زندگی سے منہ موڑ گیا ہے۔ قحط سے مٹھی کی صورتحال دن بدن گمبھیر ہوتی جارہی ہے۔ اکیاون دن میں ننانوے بچے دم توڑ گئے۔

تھرپارکر میں غذائی قلت سے صورتحال سنگین ہوگئی ہے۔ خوراک کی کمی اور حکومت کی ستم ظریفی نے تھر واسیوں کو غم کی تصویر بنادیا ہے۔ مٹھی کے سول اسپتال میں پچاس بچے زیر علاج ہیں جبکہ دو بچوں کو تشویشناک حا لت میں حیدر آباد منتقل کیا گیا ہے۔ مٹھی کے علاقے چھا چھرو اسپتال میں پانچ بچے زیر علاج ہیں۔

وزیر اعلی کے دھواں دار دورے اور امداد کے دعوے بس دعوں کی حد تک ہی رہے ہیں۔ سول اسپتال مٹھی میں انکیوبیٹر اور ادویات کی کمی سے روزانہ کئی بچے لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔

اہم ترین

Abdul Rasheed
Abdul Rasheed
honda1234

مزید خبریں