ہالی ووڈ: تھیٹر ڈرامے دی لائن کنگ کی جس نے دنیا بھر میں دھوم مچائی رکھی ہے، دی لائن کنگ نے چھ اعشاریہ دو ارب ڈالر کا بزنس کرکے نمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔
جدید سینما اور بہترین سینیما ٹوگرافی کے باوجود تھیٹر آج بھی سب سے زیادہ منافع کمانے والا میڈیم ہے، یہ بات تھیٹر ڈرامے دی لائن کنگ نے ثابت کی.
ڈزنی پروڈکشن کی جانب سے دنیا بھر میں تہلکا مچانے والی لائن کنگ کی کہانی نے دنیا بھر کے تھیٹرز میں نئی روح پھونک دی، انیمیٹڈ فلم لائن کنگ کی کہانی جب بڑے پردے کے بعد دنیا بھر کے تھیٹر میں پیش کی گئی تو کامیابی کے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔
تھیٹر ڈرامے دی لائن کنگ نے رواں سال کے دوران سب سے زیادہ منافع چھ اعشاریہ دو بلین ڈالر کما کر آمدنی کے تمام سابقہ ریکارڈز توڑ دیئے ہیں۔