تیسری قوت آئی توعمران خان کو فائدہ نہیں ہوگا، اعتزاز -
The news is by your side.

Advertisement

تیسری قوت آئی توعمران خان کو فائدہ نہیں ہوگا، اعتزاز

لاہور: سینیٹراعتزازاحسن کہتے ہیں تیس نومبر کے جلسے میں امن وامان کی صورتحال خراب ہوئی توتیسری قوت کو

مداخلت کا موقع ملے گااورتیسری قوت آئی توعمران خان کو اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

پنجاب بار کونسل کے انتخابات کے موقع پر لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سےگفتگوکرتےہوئےاعتزاز احسن کاکہناتھا کہ عمران خان بڑے جلسےکررہے ہیں، لاڑکانہ کا جلسہ بھی بڑا تھا لیکن بڑے جلسوں سے کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

اعتزازاحسن نے کہا کہ پرویز مشرف کیس کےعدالتی فیصلےسےمعاملہ سردخانے کی نذرہو جائےگا،نئے ملزمان کوشامل کرنےسےازسرنو کارروائی ہو گی،جس سےمعاملہ کھٹائی میں پڑ جائےگااور پرویز مشرف کو فائدہ ہو گا۔

ان کاکہناتھاکہ پرویز مشرف کی درخواست میں سات افرادکومقدمےمیں شامل کرنے کی استدعا کی گئی مگرعدالت نےتین سویلینزکو شامل کرنےکاحکم دیا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں